FBI Salt Lake Hate Crimes PSA - Urdu Language

FBI Salt Lake Hate Crimes PSA - Urdu Language


Video Transcript

سالٹ لیک سٹی ایف بی آئی یوٹا ہ ، آئڈاہو، اور مونٹانا کی ریاستوں کے لئے خدمات انجام دیتی ہے ۔

ایف بی آئی ہمیشہ ایسے عالمی رجحانات پر نظر رکھتی ہے جو یہاں ہم پر اثر انداز ہو سکتے ہيں۔

ہم جانتے ہیں کہ ہمارے وطن، اور بیرون ملک کے حالیہ واقعات، کچھ کمیونٹیز میں دهمکیوں ا ور دباؤ میں اضافہ کا باعث بنے ہیں۔

اور بس اتنا کہنا ہے، کہ ہم ایسی چیزیں بلکل برداشت نہیں کریں گے۔

ایف بی آئی کا مشن امریکی عوام کا تحفظ اور آئین کو برقرار رکھنا ہے، اور اس ذمہ داری میں نفرت اور تشدد سے حفاظت بھی شامل ہے۔

لیکن ہم تب ہی ایسا کر سکتے ہیں جب ہمیں اس کے بارے میں اطلاع ہو۔

ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگ شاید ڈر یا کسی بهی اور وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آگے آنے سے ہچکچا ئیں، لیکن میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ایف بی آئی یہاں تمام برادریوں کی خدمت اور سب کے تحفظ کے لئے ہے۔

اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کو کو ئی بھی دھمکی ملے، تو ضروری ہے کہ آپ اس کی اطلاع کریں۔

ہم ہر اطلاع کو نہایت سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔

ہمیں (801) 579-1400 یا 1-800-CALL-FBI پر فون کریں۔

اگر ہنگامی صور تحال ہے یا آپ کو فوری طور پر خطرہ لاحق ہے، تو 9-1-1 پر فون کریں۔

ہماری رسائی کی توسیع کو جاری رکھنے کے لئے اور ہماری مختلف کمیونٹیز کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش میں، ایف بی آئی سالٹ لیک سٹی کئی زبانوں میں اس پیغام کو جاری کرےگی۔

بس یہ یقین رکھیے کہ ہم یہاں آپ کی خدمت کے لئے ہیں موجود ہیں۔

Video Download

Video Source